صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رب کے فیضِ اَتم کی بات کرو
تاجدارِ Ø+رم Ú©ÛŒ بات کرو

جن کا Ø+ُسنِ کرم ہے وجہِ Ø+یات
اُن Ú©Û’ Ø+ُسنِ کرم Ú©ÛŒ بات کرو

تم گدا ہو درِ Ù…Ø+مدﷺ Ú©Û’
اپنے جاہ و چشم کی بات کرو

ابرِ رØ+مت سے جس کا رشتہ ہے
بس اسیِ چشمِ نم کی بات کرو

کون ان Ú©ÛŒ عطا سے ہے Ù…Ø+روم
مُعطئی Ù…Ø+ترم Ú©ÛŒ بات کرو

جو کرم ہے کریم مُطلق کا
اُس سراپا کرم کی بات کرو

راستے خود ہی جگمگائیں گے
اُن کے نقشِ قدم کی بات کرو

غمِ دنیا کا ہے علاج یہی
عشقِ شاہِ امم کی بات کرو

وجہِ تسکین ہے ان کا غم خالدؔ
آہ کی چشمِ نم کی بات کرو
-------
خالد Ù…Ø+مود خالد نقشبندی مجددی
قدم قدم سجدے ۔ مجموعہ نعت
صفØ+ہ نمبر۔ 210